عمران خان خیبر پختون خواہ سے
منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والا ملزم گرفتار
پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق امار کالونی پشاور سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے محسوس گاہکوں پر منشیات فروش کرنے کا اعتراف کر لیا جس کے قبضہ سے 1050 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 09 گرام آٸس برآمد کرلی گٸی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پور اور انچارج چوکی پخہ غلام علاٶالدین نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران عرف کامی ولدحیات خان سکنہ امار کالونی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرکے اپنے محسوس گاہکوں پر منشیات فروشی کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے منشیات از قسم چرس 1050 گرام اور آٸس 09 گرام قبضہ پولیس کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے