(پ ۔ ر )ملک کے معروف قوال خالد خان نے نامورشاعر علی زریون کی لکھی ہوئی غزل پراپنی نئی قوالی کی ویڈیو ” بات بھی کئجیے۔ دیکھ بھی لئجیے ” کی لانچنگ کے موقع پر کہاکہ وہ فن قوالی کی ریوائیول کے لیے پرعزم ہیں ، پاکستان کی عوام اپنی ثقافت اور فن سے بھرپورمحبت کرتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کی محبت کے سہارے میں اس فن کولیکر ملک کا مزید نام روشن کروںگا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ غزل گائیکی ایک مشکل فن ہے جس میں پاکستان دنیابھرمیں ایک خاص مقام رکھتاہے جس کی مزید ترقی کے لئے میں اپنا بھرپورکردار ادا کرناچاہتاہوں۔انھوںنے مزید کہاکہ میںنے اپنی قوالی میں نیا کونٹینٹ دینے کی کوشش کی ہے۔اس موقع پر قوالی میںگائی گئی غزل کے شاعر علی زریون نے کہا کہ قوالی اور غزل کے فیوژن کو پیش کر کے نئے کام کرنے والوں کو ترویج دینے کی کوشش کی ہے۔شاعر زریون علی نے غزل سناکر خوب دادوصول کی۔خالد خان کی قوالی کے کمپوزرجے علی نے کہا خالد خان کی آوازمیں شاندار قوالی جدیددورمیں قوالی کا ریوائیول ہے، قوالی ہماری تہذیب روایت اورجڑوں کے ساتھ جڑی ہے۔ قوال خالد خان اس سے قبل الحمراءان پلج میں بھی خود کو منوا تے رہے، قوالی کی ویڈیو میں ماڈل آمنہ ملک اور علی زریون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے