• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کو ہ پیما علی سدپارہ کی موت ، جہانگیر ترین نے پیغام جاری کر دیا

Feb 19, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے پاکستانی کو ہ پیما علی سدپارہ کی موت کی خبرپر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ساجد علی سدپارہ کی جانب سے والد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کے بعد اب جہانگیر ترین نے پیغام جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ علی صد پارہ کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا ،وہ پاکستان کے حقیقی ہیرو تھے ، میرا دل علی سدپارہ کی فیملی کے ساتھ ہے ،اللہ تعالیٰ علی سدپارہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو حوصلہ عطا فرمائے ، آمین ۔