سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، یوسی 17میں نکاسی آب سسٹم ناکارہ ہو جانے اور صفائی کے انتظامات بہتر نہ بنانے والے عمل کے خلاف مکین سراپا احتجاج بن گئے ، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پبلک ہیلتھ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، نعریبازی ، بالا حکام سے نوٹس لیکر درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کی یونین کمیٹی 17کے مکینوں کی کثیر تعداد علاقے میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ڈرینج لائن کی عدم درستگی کے خلاف پاکستان غریب عوام پارٹی ضلع سکھر کے صدر وقار علی سومرو اور شھید دودو سومرو ویلفٸیر آرگناٸزیشن پاکستان سکھر اولڈ تعلقی رھنما گل محمد سومرو اور یونٹ صدر حافظ کلیم اللہ سومرو اور اسداللہ سومرو مولا بخش تھیم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور متعلقہ محکموں کے خلاف نعریبازی کی اس موقع پر سکھر پاکستان غریب عوام پارٹی ضلعی صدر وقار علی سومرو کا کہنا تھا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سمیت سکھر کے منتخب نمائندگان نے علاقے کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے ، ڈرینج لائن خراب ہونے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا پانی گھروں ، دکانوں اور مساجد سمیت اسکولوں میں جمع ہے ، جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیر وں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ سے علاقہ مکین بیمار ہو رہے ہیں لیکن افسوس شکایات کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ، مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر علاقہ مکینوں کو بلدیاتی و بنیادی سہولیات فراہمی کا مطالبہ کیا ہے