سکھر سے(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)سندھ کہ تیسرے بڑے شہر سکھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک اور انکروچمنٹ کہ بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے تاجر برادری کے رہنما اور نشتر بازار کے صدر عامر فاروقی کی دعوت پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں اور اے ایس پی الٰہی بخش سومرو کو اپنے بازار میں خصوصی درخواست پر مدعو کرلیا اور بازار کے مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہم سکھر پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ بازار کی طرف آنے والی امدورفت کو ایک طرفہ کیا جائے یعنی ون وے کیا جائے تاکہ بازار میں آنے والے دکانداروں سمیت شہریوں کو بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور یہاں پر موجود چنگچی رکشوں پر بھی پابندی عائد کی جائے جو بلا جواز بازار میں گھنٹوں رکشہ کھڑا کر کہ خود غائب ہو جاتے ہیں ۔اس موقع پر ایس ایس پی عرفان علی سموں نے تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوکہا کہ پولیس تاجر برادری کے ساتھ ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں۔جب تاجر برادری کے افراد خود تجاوزات کے خاتمے کیلئے تیار ہیں تو ہم انکے ساتھ بھرپور تعاون کرنے لیے تیار ہیں۔ایس ایس پی عرفان علی سموں نے مذید کہا کہ میں نے بازار آنے سے پہلے ایک میٹنگ بھی کی تھی جس میں آپ سب کے مسائل حل کرنے کیلئے 20سے زائد پولیس اہلکار اور لیڈی پولیس سمیت ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بھی مختلف بازاروں میں ڈیوٹیاں لگا دیں ہیں جو کل سے اپنا کام شروع کردیں گی۔قبل ازیں ایس ایس پی سکھر کی بازار آمد کے موقع پر انکا پرتیکبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا اور انکو بازار کے تمام دکانداروں نے سندھ کی روایتی اجرکوں کا تحفہ پیش کیا گیا تاہم بازار کے صدر عامر فاروقی نے مولا علی کی مشابہت سے تلوار کا تحفہ بھی خصوصی طور پر پیش کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں و دیگر کو شہر کے مختلف بازاروں کا بھی دورا کروایا اور انکے مسائل بھی حل کروانے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر مزہبی و تاجر برادری کے افراد بھی موجود تھے