• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق پنوں صاحب کا ڈسٹرکٹ کورٹ ننکانہ صاحب کا دورہ،

Feb 19, 2021

ننکانہ صاحب( ناصر علی) جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق پنوں صاحب کا ڈسٹرکٹ کورٹ ننکانہ صاحب کا دورہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منظر علی گل،سنیر سول جج احسن یعقوب ثاقب سمیت دیگر ججز صاحبان نے جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔جسٹس انوارالحق نے ضلعی عدالت میں پرچم کشائی کی اور نئی قائم کی جانے والی برانچوں کا افتتاح کیا۔جسٹس انوار الحق پنوں نے ضلعی عدالتوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر ضلعی ججز کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا،ضلعی عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو جلداز جلد نمٹایا جائے،ضلعی ججز عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں.