سرینگر(نمائندہ خصوصی)سرینگر اور بڈگام کے علاقوں میں پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلا حملہ سرینگر کے علاقے بگھت میں ہوا جہاں نامعلوم افراد پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے،جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ بڈگام میں پیش آیا جہاں ایک آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک, متعدد زخمی
