• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

شادی کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کیلئے پریشان کن خبر، سونا مہنگا ہو گیا

Sep 19, 2019

کراچی (اکنامک رپورٹر)کاروباری ہفتہ کے آغاز پرعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1504ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا700روپے مہنگا ہو کر87ہزار روپے اور دس گرام سونا600روپے مہنگا ہو کر74ہزار760روپے کا ہو گیا۔دوسری طرف انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.28روپے اور قیمت فروخت156.38روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے پر برقرار رہی۔