• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جیگوار لینڈ روور کا 2 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان

Feb 20, 2021

برمنگھم (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کی ایک بڑی کمپنی جیگوار لینڈ روور نے دو ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا

جیگوار لینڈ روور کمپنی نے فرم کے تنخواہ دار عملے کو ایک ریکارڈ شدہ میسج بھیجا ہے جس میں دو ہزار لوگوں کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جیگوار لینڈ روور کے کیسلنگ برومویچ ، برمنگھم اور سولہول میں بڑے مینوفیکچرنگ پلانٹس ہیں۔ اس کا ایک انجینئرنگ سنٹر اور ہیڈکوارٹرز گیڈن وارکشائر میں ہے۔ دیگر مینوفیکچرنگ سائٹس میں مرسی سائیڈ میں ہیلی ووڈ شامل ہیں، کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس جگہ سے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔
کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ہفتے ہم مستقبل کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کریں گے۔