پشاور (عمران خان ) اندرون شہر تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں قمار بازی میں مصروف 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا. گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 2 لاکھ 24 ہزار روپے، آلات قمار بازی 2 عدد پستول بھی برآمد کرلیے گئے. تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی عتیق شاہ کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی عبدالرشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ہارون جدون نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود محلہ بوری بافان میں قماربازی میں مصروف مشہور قمار باز فضل مولا ولد رحیم بخش، اشرف ولد میر عباس، زرداد گل ولد صاحب گل، نور خان ولد میر بخش اور محمد رمضان ولد میر بخش کو گرفتار کرلیا. گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 2 لاکھ 24 ہزار روپے نقد، آلات قمار بازی اور 2 عدد پستول بھی برآمد کر لیے گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.