خیبر پختون خواہ(عمران خان)ادم زئی سے تجوڑی جاتے ہوئے باراتیوں نے تجوڑی روڈ پر راستے میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی جس پر ایس ایچ او تجوڑی صدرنواز خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت موقع پر پہنچ کر تین ملزمان ارشاد ولد نواز خان، شاہ زیب ولد شکور، خالد رضا ولد میرزعلی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03 عدد کلاشنکوفیں ,01عددپستول سمیت متعدد مختلف بور کےکارتوس بھی برآمد کر کے تینوں گرفتارملزمان کے مقدمات درج رجسٹر کر کے حوالات میں بند کردیا۔ اپنی خوشی کے لئے دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.