• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل 6 کی ٹرافی اس قدر خوبصورت کہ ہر ٹیم کا دل للچائے

Feb 21, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے رنگارنگ میلے کا آغاز آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو رہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور اب ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ٹرافی اس قدر خوبصورت ہے کہ ناصرف شائقین کرکٹ بلکہ پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے جوش و جذبے میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور ہر ٹیم کی خواہش ہے کہ وہ جیت کر اس زبردست ٹرافی کے حقدار بنیں تاہم اس تک پہنچنے کیلئے تمام ٹیموں کو سخت محنت کرتے ہوئے کئی میچز جیتنے ہوں گے اور جو ٹیم بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی، وہ اس کی حقدار ٹھہرے گی۔
نوشہرہ سے تحریک انصاف کو شکست ، وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں سراسیمگی پھیل جائے
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی اورقذافی سٹیڈیم لاہو میں ہی کھیلے جائیں گے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 20 فیصد تماشائیوں کو بھی سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دیدی ہے۔