تحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ننکانہ صاحب کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اور کثیر تعداد میں غیرقانونی تجاوزات ہٹائے، ہتھ ریڑیوں اور روڈ کے اطراف پر قبضہ کرنے والوں سے فٹ پاتھ اور روڈ کو عوام الناس کے استعمال کے لئے کھلا کر دیا۔ تحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی تجاوزات میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں کی جائے گی. دکاندار اپنی دکانوں کی حد میں کاروبار کریں ۔سرکاری حدود میں مداخلت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔اور بازاروں کو ہر قسم کے تجاوزات سے صاف رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ شہری دفتر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب میں نقشہ منظوری کے لیے درخواست دیں اور این او سی کی فیس بھی جمع کروائیں تاکہ ان کا کاروبار، ہاؤسنگ سکیم یا بلڈنگ کو ریگولیٹ کیا جاسکے۔……ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب