(عمران خان خیبر پختون خواہ)تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع کو خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے کے بعد عدالتی نظام قائم ہونے کے بعد آج لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ خان نے اپنے دفتر میں چارج سنبھال لیا. اس موقع پر سول جج انعام اللہ خان نے کہا کہ آج سے لنڈی کوتل میں عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں جس کے لئے وکلاء بھی لنڈی کوتل پہنچ گئے ہیں. اور عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کرینگے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آجائے علاقے کے عوام نے لنڈی کو تل تحصیل کمپاؤنڈ میں میں عدالتی نظام اور دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا ہیں