عمران خان خیبر پختون خواہ سے
چارسدہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا خطرناک اشتہاری کو سرڈھیری پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ درگئی ناکہ بندی پر فائرنگ کے نتیجہ میں دو کانسٹبلان کو زخمی کیا تھا۔ واقعہ میں ملوث ایک ملزم پہلے سے گرفتار۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تفصیلات سرڈھیری درگئی ناکہ بندی پر دو نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی بہ ارادہ قتل فائرنگ کی ملزمان کی فائرنگ سے دو ہیڈ کانسٹیبل عامر اور ارشیدزخمی ہوئےتھے۔ تھانہ سرڈھیری میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی جاری کردہ احکامات پر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ایک ملزم جواد کو پہلے سے ہی گرفتار کیا جبکہ ٹیم نے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے واقعہ میں ملوث دوسرے ملزم سجاد ولد مثل خان سکنہ درگئی کو بھی گرفتار کرکے آلہ فائر پستول بھی برآمدکیا ہے۔ ملزم سجاد نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ل