بورس جانسن کے مطابق 8 مارچ سے عوامی مقامات میں 2 افراد مل کرپکنک کرسکیں گے اور 29 مارچ سے 2 گھرانوں کے 6 افراد گھر سے باہر اور گارڈن میں ملاقات کرسکیں گے، 29 مارچ سے ٹینس، باسکٹ بال،گالف کورس اور فٹ بال گراؤنڈ بھی کھل جائیں گے۔
اگلے مرحلے میں 12 اپریل سے دیگر دکانیں، ہیئر ڈریسرز، جم اور آؤٹ ڈور مہمان نوازی کا شعبہ بھی کھل جائے گا، 17 مئی سے پب، ریسٹورنٹ اور سنیما کھل جائیں گے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ مرحلہ وارپابندیوں کو ختم کرنے سے قبل 4 شرائط کو لازمی پورا کرنا ہوگا، شرائط میں ویکسین پروگرام، اموات میں کمی، انفیکشن کی شرح اور نئے وائرس کی صورت حال شامل ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت باقاعدگی سے اقدامات کا جائزہ لے گی، سماجی دوری کم کرنے اور بین الاقوامی سفرکی اجازت کا جائزہ لیا جائے گ
بورس جانسن کے مطابق 8 مارچ سے عوامی مقامات میں 2 افراد مل کرپکنک کرسکیں گے
