• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہریپور فوڈ اتھارٹی ہری پور ٹیم نے گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر حبیب کی ہدایت پر کھلا بٹ میں فیصل چوک,پکھرال چوک اور اتمان چوک میں مختلف دکانوں کی انسپیکشن کی

Feb 23, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے

ہریپور فوڈ اتھارٹی ہری پور ٹیم نے گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر حبیب کی ہدایت پر کھلا بٹ میں فیصل چوک,پکھرال چوک اور اتمان چوک میں مختلف دکانوں کی انسپیکشن کی.جن میں جنرل سٹورز,ہوٹلز اور بیکریوں کے پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا.صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے ایک بیکری کو سیل کیا گیا.ہدایت نامے اور لائسنس نوٹسز جاری کیے گئے.اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر حبیب نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے باقی اضلاع کی طرح ہری پور میں بھی فوڈ اتھارٹی بہت اچھا کام کر رہی ہے. فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں عوام کو ملاوٹ سے پاک اور معیاری خوراک فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں.۔۔۔۔۔