• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ کا سب سے بڑا میلہ ڈیرہ جات کا آغاز 20 مارچ سے کیا جارہا ہے۔

Feb 23, 2021

۔KPK. ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈیرہ اسماعیل خان
سابق تحصیل ناظم ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ عمر امین خان گنڈہ پور نے بہاولپور جیپ ریلی کے فاتح صاحبزادہ سلطان محمد علی ، کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحیی اخونزادہ ، ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر نواب سمیر حسین لغاری کے ہمراہ امین ہاوس میں ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج جیپ ریس کے حوالے سے خصوصی نشست
ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ کا سب سے بڑا میلہ ڈیرہ جات کا آغاز 20 مارچ سے کیا جارہا ہے۔ “ڈیرہ جات” میلہ میں پاکستان کی سب لمبی جیپ ریلی کا انعقاد، 20 تا 29 مارچ روایتی کھیلوں سمیت جیب ریلی کا اہتمام ، شہری پرجوش میلہ کا بے صبری سے انتظار۔
اس سال میلہ میں روایتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ جیپ ریلی کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔, پہلے مرحلے میں 20 تا 23 مارچ روایتی کھیلوں کو میلہ میں شامل کیا جائیگا ۔ جبکہ دوسرے مرحلے 29 مارچ تک جیپ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ میلہ 20 سے لیکر 29 مارچ تک لگایاجائے گا۔جس میں ملک بھر سے مہمان شرکت کرینگے