• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جماعت اسلامی لکی مروت کے ضلعی امیر حاجی عزیز اللہ خان کی  قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

Feb 23, 2021

بیورو چیف عمران خان خیبر پختون خواہ سے

جماعت اسلامی لکی مروت کے ضلعی امیر حاجی عزیز اللہ خان کی  قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسماعیل خان سمیت جماعت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے مقامی امراء نے شرکت کی مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسماعیل خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں اور اس کے بعد تا قیامت کوئی نبی نہیں آئے گا جو کوئی بھی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج اور کافر ہے ختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس عقیدے کے تحفظ کے لئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ آج قادیانی  عقیدہ ختم نبوت کے قوانین میں ترامیم کے لیے برسرپیکار ہیں تاہم انہیں اپنی مذموم مقاصد میں کبھی سرخرو نہیں ہونے دیں گے انہوں نے امت مسلمہ نہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قادیانیوں کے ہر قسم کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اجلاس کے دوران انہوں نے مقامی امراء  پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں ختم نبوت کے لئے کابینہ تشکیل دے جو کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کام کریں گی