• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر قیادت ریجنل پولیس آفیسر یسین فاروق کے رینج کی سطح پرامن و امان کے سلسلے میں لاء اینڈ آرڈرپر اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

Feb 23, 2021

۔KPK. ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس

ڈیرہ اسماعیل خان
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر قیادت ریجنل پولیس آفیسر یسین فاروق کے رینج کی سطح پرامن و امان کے سلسلے میں لاء اینڈ آرڈرپر اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عارف شہباز،انٹیلیجنس بیورو کے آفسران،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ٹانک صاحبزادہ سجاد احمد،ایس پی سی ٹی ڈی شبیر خان،ایس پی ایلٹ فورس محمد یوسف و تمام سرکل ایس ڈی پی اوز صاحبان نے شرکت کی۔
اجلاس سے ریجنل پولیس آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سمیت تمام درپیش چیلیجز کے باوجود خیبر پختون خواہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ہر محاظ پر اپنی صلاحیوتوں کا لوہا منوا چکی ہے انتہائی کٹھن حالات میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوانون نے ثابت قدمی سے مادر وطن کی بقاء اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔
اجلاس کے انعقاد کا مقصد عوام کی جان و مال اور علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز مل کر سماج دشمن عناصر کے خلاف ایک منظم حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائیں اور انٹیلیجنس بیس پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کئے جائیں۔ریجنل پولیس آفیسر نے تمام سرکل ڈی ایس پیز کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلہ میں مزید انٹلیجنس ادارواں کے ساتھ روابط قائم کرتے ہوئے بہترین حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جاسکے اسی طرح اپنے علاقہ میں روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اپ کیا جائے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور تمام تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے مزید برآ ں کہا کہ سمگلنگ میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں اضافہ کیا جائے۔
آخر میں ریجنل پولیس آفیسر نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور انصاف کی بر وقت فراہمی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔پر امن اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کیاجائے۔