• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع خیبر لنڈیکوتل تاتارہ سپورٹس گراؤنڈ پر جاری پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ کا فائنل خیبر ستوری کرکٹ کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی

Feb 23, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل تاتارہ سپورٹس گراؤنڈ پر پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021 کے موقع پر کرکٹ کا فائنل. خیبر نیکی خیل کرکٹ کلب اور خیبر ستوری کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا خیبر نیکی خیل کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 16اورزمیں 81رنز بنا لئے جوکہ خیبر ستوری کرکٹ کلب نے آسانی سے 2وکٹ کے نقصان پر مزکورہ ہدف پورے کرکے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ایف سی 101ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ابرار تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ ممتاز قبائلی رہنما ملک دریاخان آفریدی بھی موجود تھے پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کرکٹ فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی 101ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ابرار نے کہا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں امن کی نشانی علاقے میں پاک فوج مشران اور عوام کے قربانیوں کی وجہ سے امن قائم ہوگیا ہے اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہیں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جنہوں نے ہمیشہ کھیل کے میدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے جس کا زندہ مثال اسی گراؤنڈ اور علاقے سے کھیلنے والا پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہر موقع پر ٹیم میں بہتر کارکردگی دکھائی ہیں جوکہ پورے ملک اور قوم کے لئے فخر کا مقام ہے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل ابرار نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ کے فائنل ونر ٹیم کے لئے 25 ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کے لئے 15 ہزار روپے نقد دئے اس موقع پر ملک دریاخان آفریدی اور تاتارہ سپورٹس کمیٹی کے شاہد رحیم. شب یار آفریدی اور ایران آفریدی نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے کرکٹ فائنل کے میں تعاون کرنے پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر. لیفٹیننٹ کرنل مناظر منہاس لیفٹیننٹ کرنل ابرار اور دیگر آفیسرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا