میلان (نمائندہ خصوصی) اطالوی قبرستان میں مٹی کا تودہ گرنے سے لگ بھگ 200 تابوت لیگرین سمندر میں گر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شمال مغربی ساحلی قصبے کیموگلی کے پہاڑوں پر جینیوا سے تقریبا 20 کلو میٹر جنوب میں پیش آیا۔اٹلی کی فائر سروس نے تصدیق کی ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے کوئی اور زخمی نہیں ہوا ، جب کے دو چیپل تباہ ہو گئے ہیں۔حکام تابوتوں کی بازیابی کے لئے کشتیوں کے ساتھ پیر سے سائٹ پر کام کر رہے ہیں ، جبکہ قبرستان تک رسائی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
اطالوی قبرستان میں مٹی کا تودہ گرنے سے لگ بھگ 200 تابوت لیگرین سمندر میں گر گئے
