• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کی تعداد، یوبی ایل بازی لے گیا

Feb 24, 2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک) روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کی تعداد کے سلسے میں یونائیڈ بینک لمیٹڈ ( یوبی ایل ) تمام بینکوں پر بازی لے گیا، روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس میں 500ملین ڈالر سے زائد کی ترسیلات زرپر اسلام آباد میں ہونیوالی ایک تقریب میں پاکستان کے بہترین بینک کو سب سے زیادہ اکاﺅنٹس کھولنے پر سراہا گیا۔
اس تقریب میں یوبی ایل کے سی ای او اور صدر شہزاد جی ڈاڈا نے بینک کی طرف سے وزیراعظم عمران خان اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضاباقر سے اعترافی شیلڈ وصول کی۔