• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاورضلعی انتظامیہ پشاورکا تجاوزات کے خلاف آپریشن۔20 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار۔

Feb 24, 2021

پشاور(عمران خان خیبر پختون خواہ )ضلعی انتظامیہ پشاور نے شبقدر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے20 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرواتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ثوبیہ حسام طورو نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزار احمد، تحصیلدار واقف خان اور پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ شبقدر روڈ پر ماموں خٹکی کے علاقے میں سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔کارروائی کے دوران سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کو مسمار کرتے ہوئے 20 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیاگیا۔واگزار کی گئی سرکاری اراضی کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے