براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاوے موسوی نے مشیر برائے وزیراعظم شہزاد اکبر اور شریف خاندان سے متعلق اہم انکشافات کر چکے ہیں۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ جبکہ براڈ شیٹ نے برطانوی عدالت کا فیصلہ جاری کرنے کی پاکستان کی درخواست قبول کر لی تھی۔
جس کے بعد براڈ شیٹ نے برطانوی عدالت کا فیصلہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات اور اس سے ناجائز فائدہ اُٹھانے والوں کے تعین کے لیے 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔
براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاوے موسوی نے مشیر برائے وزیراعظم شہزاد اکبر اور شریف خاندان سے متعلق اہم انکشافات کر چکے
