• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شالامار باغ کو صبح کی واک اور ایکسرسائز کے لیے تاحال نا کھولا جا سکا

Feb 24, 2021

لاہور (محمداظہر مشتاق) شالامار باغ کو صبح کی واک اور ایکسرسائز کے لیے تاحال نا کھولا جا سکاسینکڑوں کی تعداد میں صبح کی سیر کے لیے آنیوالے مرد و خواتین سراپا احتجاج جس میں مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد صبح کی واک اور ایکسرسائز کے لیے شالامار باغ میں روزانہ کی بنیاد پر پہنچتی ہے لیکن پچھلے 6 ماہ سے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بند کیا گیا تھا اس کے بعد صبح کی واک کے لیے شالامار باغ کو مکمل بند کر دیا شہری سڑکوں پر واک اور ایکسر سائز کرنے پر مجبور شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شالامار باغ کو صرف صبح کی واک کے لیے بند کیا گیا ہے جبکہ باقی سارا دن کھولا جاتا ہے اگر کورونا کا خطرہ ہے تو سارا دن بغیر ایس او پیز کے لوگوں کا ہجوم دیکھنے کو ملتا ہے اسکا ذمہ دار کون ہےانتظامیہ کو بارہابار درخواستیں بھی دے چکے مگر کچھ فائدہ نہیں ہورہاشمالی لاہور کی واحد سیر گاہ شالامار باغ جسے واک کےلیے بند ہوناسمجھ سے بالا تر ہے جبکہ دوسرے تمام پارک جس میں باغ جناح ، جیلانی پارک ، گلشن اقبال پارک اور ماڈل ٹاون پارک وغیرہ واک کیلئے روزانہ کی بنیاد پرکھلتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں اور خواتین کا کہنا تھا صبح کی سیر سے ہر انسان کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے صبح کی سیر سے کافی حد تک جسمانی بیماریاں سے چھٹکارا حاصل ہوتا اور صبح کی واک سے ہماراسارا دن خوشگوار گزرتا ہے اور شہریوں نے بتایا کہ ایک بڑی تعداد شالامار باغ کی کھلی فضاء میں صبح کی سیر سے محروم ہوئی لہذا شہریوں کا کہنا تھا ہماری وزیر اعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ شالامار باغ کو صبح کی واک کیلئے کھلنے کے احکامات جاری کئے جائے جس سے شہریوں کو فائدہ حاصل ہو۔