(دبئی) دبئی میں مقیم پاکستانی قونصل جنرل محترم جناب احمدامجدعلی نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی طلباء وطالبات کیلئے اعلیٰ تعلیم تک رسائی سہل اورمعیاری بناناقونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قونصل خانہ متحدہ عرب امارات میں ہائیر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کیساتھ طلبہ کووظائف فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہاہے، آج سرحدیونیورسٹی آف سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی،راس الخیمہ کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرحدیونیورسٹی آف سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی،راس الخیمہ کی ڈائریکٹرثمینہ ناصرکیساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پردستخط کے بعداپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔
یادرہے کہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اور سرحدیونیورسٹی سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یادداشت کے مطابق سرحدیونیورسٹی آف سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی راس الخیمہ دبئی اور شمالی امارات میں ایجوکیشن اینڈ آرٹ،کمپیوٹرسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اوربزنس ومینجمنٹ سائنس میں 100فیصدٹیوشن فیس کیساتھ اساتذہ اورطلبہ کیلئے چھ خصوصی سکالرشپ فراہم کئے جائیں گے جبکہ ایف اے اورایف ایس سی میں 80فیصدنمبرحاصل کرنیوالے طلبہ کوبھی مذکورہ بالا پرگراموں میں 50فیصدسکالرشپ دی جائے گی۔علاوہ ازیں سرحدیونیورسٹی آف سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی متحدہ عرب امارات میں پاکستان وبین الاقوامی سکولوں کے اساتذہ وطلباء وطالبات کیلئے ورکشاپس،سی ی ڈی سیشنز،ویبنار اورسیمینارکے انعقادمیں معاونت بھی فراہم کریگی۔
اواخرمیں قونصل جنرل آف پاکستان دبئی وشمالی امارت میں محترم جناب احمدامجدعلی اورثمینہ ناصر،ڈائریکٹر سرحدیونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی راس الخیمہ نے وطن عزیزپاکستان اورمتحدہ عرب امارات کی بہترین مفاد میں کھیلوں کے میدان،تعلیمی اورثقافتی سرگرمیوں کوفروغ دینے کیلئے ہربھرپورتعاون اورساتھ دینے پراتفاق بھی کیا۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبی اورسرحدیونیورسٹی آف سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
