نیودہلی(نمائندہ خصوصی )بھارت نے اپنے قومی ہیرو کی تذلیل کرتے ہوئے گجرات کے سٹیڈیم کا نام ’ سردار ولبھ بھائی پٹیل‘ سے تبدیل کرکے ’’نریندر مودی سٹیڈیم ‘‘ رکھ دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم کا نام قومی ہیرو ’’سردار ولبھ بھائی پٹیل‘‘ کے نام پر رکھا گیا تھا اور اس کا افتتاح گزشتہ برس سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ تاہم اس گراؤنڈ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیست میچ سے قبل گجرات کی بی جے پی حکومت نے سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’نریندر مودی سٹیڈیم‘ رکھ دیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی ؟ وزیردفاع کے بھائی لیاقت خٹک نے حیران کن وجہ بیان کر دی
واضح رہے کہ اس سٹیڈیم میں بھارت اور نگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے۔