ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ڈیرہ اسماعیل خان کے نیم قبائلی ضم شدہ علاقوں میں قیام امن کے بعد پاک آرمی کی جانب دیگر عوامی مسائل کے حل کے ساتھ نوجوانوں میں کھیلوں کے صحت مند مقابلوں کے لیے درازندہ میں سپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جسمیں مختلف کھیلوں کے مقابلے جسمیں فٹ بال، والی بال،رسہ کشی،دوڑ، گھوڑا ڈانس، تائی کوانڈو شامل تھے اس سپورٹس فیسٹول کی اختیتامی تقریب کا اہتما م درزاندہ قلعہ میں کیا گیا اس اختیام تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف ساوتھ میجر جنرل عمر بشیر تھے ان کے ساتھ اس موقع پر سٹیشن کمانڈر بر گیڈئیر قاسم شہزاد بھی موجود تھے اس پروقار تقریب درازندہ کے شہریوں سمیت اعلیٰ سول وفوجی افسران اور علاقہ معزین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ان مقابلوں میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو نقد انعامات تعریفی سرٹیفکٹ اور ٹرافیا ں دی گیں اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف ساوتھ میجر جنرل عمر بشیر اورسٹیشن کمانڈر بر گیڈئیر قاسم شہزادنے کہا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ نوجوان نسل کو اپنی صحت اور بہتر نشونما کے لیے کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے انہوں نے کہا اچھی صحت ہی پاکستان کا بہتر مستقبل ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہی پاکستان کا مستقبل ہے اور کسی بھی علاقے میں امن کے لیئے نوجوانوں کا کردار اپنی مثال آپ ہونا چاہیے انہوں نے اس موقع پر یقین دلایا کہ پاک فوج علاقے میں قیام امن میں اچھا کردار ادا کرنے والوں مایوس نہیں ہونے دے گی اور ان کی اچھی صحت اور بہتر مستقبل کے لیئے اس قسم کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھے جائیں گئے اختیامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ معززین نے پاک فوج اور ایف سی ساوتھ کے کردار کو سہر ا اور امید ظاہر کی کہ پاک فوج اس طرح کے پروگراموں کے سلسلہ کو جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی قیام امن کے لیے قربانیوں کوکھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ درازندہ میں کامیاب امن سپورٹس فیسٹیول اس امر کا غماز ہے کہ یہاں خوشیاں لوٹ آئی ہیں اور پاک فوج عوام کے دلوں میں بستی ہے اس موقع پر درازندہ کے سپورٹس منیجر عرفان خان بیٹنی کے کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے نیم قبائلی ضم شدہ علاقوں میں قیام امن کے بعد پاک آرمی کی جانب دیگر عوامی مسائل کے حل کے ساتھ نوجوانوں میں کھیلوں کے صحت مند مقابلوں کے لیے درازندہ میں سپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا گیا
