عمران خان خیبر پختون خواہ:. پشاور ایس پی سٹی ڈویژن عتیق شاہ کی مفتی شہاب الدین پوپلزئی کیساتھ خصوصی ملاقات ۔ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون اور قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.
بعد ازاں ایس پی سٹی نے
سرحد چیمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ صنعت کار طبقہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے. تاجروں اور صنعت کاروں کا تحفظ اور ان کو پرامن ماحول فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں.
ملاقات کے دوران سیکیورٹی انتظامات ، امن و امان کا قیام اور تاجران کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ایس پی سٹی عتیق شاہ نے شرکاء پر واضح کیا کہ پشاور پولیس صنعت کاروں کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کار ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ ایس پی سٹی عتیق شاہ نے خصوصی ملاقات کے دوران تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔