• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو اسلام آبادکچہری میں وکلا چیمبرز گرانے سے روک دیا

Feb 26, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو اسلام آبادکچہری میں وکلا چیمبرز گرانے سے روک دیااوراٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کونوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آبادکچہری میں وکلا چیمبرز گرانے کیخلاف اسلام آبادبار کونسل کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کونسل کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور انتظامیہ کو وکلا کے چیمبرز گرانے سے روک دیا،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت تک مزید کارروائی نہ کی جائے، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوتس جاری کردیئے۔