اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ اللہ کے فضل سے بھارت کو ناکامی ہوئی،بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف اعلامیہ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹیررفنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کیخلاف سنجیدہ ہے،پاکستان نے 27 میں سے 24 پوائنٹس کرلیاہے۔
ان کاکہناتھا کہ ڈی جی ایم اوز کا رابطہ مثبت قدم ہے، سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے معصوم جانیں متاثر ہو رہی تھیں،بھارت کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی جاتی رہی ، یہ پیشرفت خوش آئند ہے اس سے لوگوں کو تحفظ ملے گا۔