ڈیرہ اسماعیل خان( اسدعباس تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 25 فروری 2021 کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر قائم اور ایک ہفتہ قبل منظور ہونے والے تھانہ مغل کوٹ کے اہلکاروں نے ایس ایچ او طیب دین کی قیادت میں ایک ٹریکٹر ٹرالی کو روکا اور اس میں بنے خفیہ خانوں کو چیک کرنے پر 200 کلو گرام سے زائد مقدار میں چرس برآمد کی۔
چرس کو قبضہ پولیس میں کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ مغل کوٹ کی پہلی ایف آئی آر درج کی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مغل کوٹ پولیس کی بہترین کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کا جو نیٹ ورک ہے اس کو توڑنے میں مغل کوٹ پولیس مستقبل میں بھی اس طرح کی کامیاب کارروائیاں کرے گی۔ منشیات ایک لعنت ہے اور اس لعنت سے معاشرے کو پاک کرنا ہمارا عزم ہے ڈیرہ پولیس
انضمام کے بعد ضم شدہ پولیس کی منشیات کے خلاف اس سال کی سب سے بڑی کارروائی
