پشاور(عمران خان خیبر پختون خواہ ) ٹاؤن ون کی حدود بانوں شیخ آباد کے علاقے میں ٹاؤن ون انتظامیہ نے غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارتے ہوئے ناقص اور لاغر جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا چھاپے میں 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا
ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان کو شکایات موصول ہوئیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ اور انسپکٹر فضل محمود نے شیخ آباد میں کارروائی کی جس میں کارروائی کے دوران مذبح خانے میں لاغر اور بیمار جانور ذبح کئے جا رہے تھے تاہم بدبو دار اور گلے سڑے گوشت کی وافر مقدار بھی موجود تھی جس پر انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ نے موقع پر موجود 3افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مذبح خانے کو سیل کرتے ہوئے گلہ سڑا گوشت تلف بھی کر دیا گیا ۔