عمران خان خیبر پختون خواہ :.پشاورسٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن یونٹ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز اور دیگر مقامات پر خصوصا طلباء اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کے آگاہی کیلئے مختلف سیمینارز منعقد کر رہے ہیں جس کا مقصد طلباء، نوجوان نسل اور عوام میں ٹریفک قوانین کا احترام، روڈ سیفٹی ،روڈ کراس ،اس پر عملدرآمد اور شعور اجاگر کرنا ہے.
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت کی روشنی عوام اور طلباء میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی خاطر سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ ڈی ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد مختلف تعلیمی اداروں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں وقتا فوقتا سیمینارز کا انعقاد کررہی ہے جس کے دوران گزشتہ روز ڈی ایس پی ناصر خان اور ڈی ایس پی ٹریفک ایجوکیشن شازیہ شاہد نے دی نالج ہائی سکول چارسدہ روڈ میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا ،سیمینار کے موقع پر ڈی ایس پی ناصر خان, ڈی ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد اور دیگر ٹریفک اہلکاروں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے روڈ سیفٹی ، روڈ کراس، زیبرا کراس، روڈ حادثات سے بچانے کیلئے سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی، میڈم شازیہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی تحفظ کیلئے سہولیات فراہم کر رہی ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایات کی روشنی میں مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء اور طالبات کو ڈرائیونگ کے اصول، پری ڈرائیونگ اور آفٹر ڈرائیونگ نالج ،احتیاطی تدابیر اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ روڈ حادثات کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچنے کی خاطر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہایت اہمیت کا حامل ہے سیمینار کے دوران طالبات نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے آئیندہ کیلئے بھی ان کا انعقاد کرنے کی خواہش ظاہر کی، ڈی ایس پی شازیہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے.
ٹریفک قوانین کی آگاہی کے بارے میں خصوصی پروگرام کا انعقاد
