• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں کرائم میٹنگ۔

Feb 26, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے

میٹنگ میں چاروں ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ جس میں جرائم اور ان کی تفتیش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی نے زیر تفتیش کیسز کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے ہاٹ سپاٹس کا تعین کرکے نئی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ امن و امان کو برقرار رکھنے کی لئے انفارمیشن بیسڈ سرچ اپریشنز، سرپرائز ناکہ بندیاں اور پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ تفتیشی نظام میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

سنگین جرائم کی تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے اور باقاعدہ جیو ٹیگنگ کرنے کی بھی ہدایت کی جس کی وجہ سے سنگین جرائم کے سدباب کو ممکن بنایا جاسکے گا.
ایس ایس پی اپریشن یاسر آفریدی

ہوائی فائرنگ، منشیات اور اسلحہ کی نمائش کے حوالے سے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دینے سمیت اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت کی۔