سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )جسقم (بشیر قریشی)تعلقہ ٹھل کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے زیرقیادت کامریڈ لیاقت سرکی،اصغر کھوسہ،عرض محمد،وسیم قریشی و دیگر کے بجارانی و تیغانی برادری کے درمیان جاری تکرار کے خاتمے کیلئے امن ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع شکار پور کے علاقے کرم پور میں گذشتہ بیس سالوں سے بجارانی و تیغانی برادری کے درمیان جاری تنازعہ پر 46سے زائد بے گناہ افراد قتل ہوچکے ہیں لیکن افسوس علاقے کے بااثر وڈیرے،نمائندگان سردار دونوں برادری کے درمیان تنازعہ ختم کرانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے جس کی وجہ مزید خونریزی بڑھنے کا امکان ہے تنازعہ کے باعث علاقہ ویران ہوگیا ہے عام زندگی مفلوج ہوچکی ہے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر بجارانی و تیغانی برادری کے درمیان جاری تکرار کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے کا مطالبہ کیا ہے۔