• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل، پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب، طیاروں کے فلائی پاسٹ نے سماں باندھ دیا

Feb 27, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر ایئر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب ہوئی ۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج سے فضائیں گونج اٹھیں۔ طیاروں کے فلائی پاسٹ نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔ بھارت کو 27 فروری 2019 کو اپنی مرضی کے مقام اور وقت پر جواب دینے والے طیارے جب فضا میں بلند ہوئے تو ساری نگاہیں آسمان کی طرف اٹھ گئیں۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور غیر ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے حوالے سے خصوصی ڈاکیومنٹری بھی نشر کی گئی۔