میلان (نمائندہ خصوصی)اٹلی میں کورونا وبا کے دوران قرضوں کے بوجھ تلے دبے ٹریول ایجنسی کے مالک نے خود کشی کرلی ۔اٹلی کے شہر ٹسکانا میں پراٹو کے قریب ایک دفتر میں 68 سالہ شخص نے خود کشی کرلی ۔خود کشی سے پہلے ایک پیغام میں اس شخص نے لکھا کہ وہ اب ان قرضوں کو پورا کرنے کا انتظام نہیں کرسکتا ہے جو اس نے کورونا وبا کی وجہ سے لیے تھے۔خود کشی کرنے والے شخص کے کاروباری ساتھی نے کہا مجھے اس کی توقع نہیں تھی ، وہ ہم دونوں کی جوڑی کے بارے میں بہت پر امید تھا لیکن میں اس کی مدد کرنے سے قاصر تھا۔پولیس نے خودکشی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔