• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہید پولیس اہلکار فلک ناز کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

Feb 27, 2021

لکی مروت :- شہید پولیس اہلکار فلک ناز کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی اور شہید کے ایصال و ثواب کے لئے دعائیں کی گئی اور ابائی قبرستان خوائیداخیل میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا. پولیس کے چاق وچوبنددستے نے قبر پر  آخری سلامی پیش کی. نماز جنازہ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی اور اس موقع پر ہر آنکھ آشکبار تھی.

نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت ،پاک آرمی آفسران ، سماجی شخصیات، پولیس افسران، شہید کے ورثاء اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

شہید پولیس اہلکار آج صبح  اپنی جائے تعنیاتی ناکہ بندی پوائنٹ کبیر کیمپ مچن خیل کے مقام پر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

لکی مروت پولیس شہید  کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ڈی پی او نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ تمام ممکنہ تعاون یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے جوان محکمہ کے لیے قابل رشک ہیں اور شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا.