• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او خیبر وسیم ریاض نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد یادگار شہدا خیبر پر حاضری دی

Feb 27, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے

ڈی پی او خیبر وسیم ریاض نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد یادگار شہدا خیبر پر حاضری دی ہے
انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہداء پولیس کے بلند درجات کے لئے دعا کی انہوں نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جوانوں کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا
انہوں نے شہدا کے چیئرمین سے کہاں کہ شہدا خاندان خیبرپختونخواہ پولیس کا حصہ ہیں ہر غم خوشی میں ہم انکے ساتھ ہیں،
بعد از انہوں نے تھانہ جمرود کا دورہ کیا جہاں پر سرکاری اسلحہ کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ تھانہ ریکارڈ، رجسٹرات، نفری سٹیٹمنٹ اور ڈیوٹی چارٹ چیک کیا۔
شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے محرر سٹاف کو ضروری ہدایات دی محرر سٹاف کو تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے، بزرگ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور شہریوں کو بروقت قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ تھانہ جمرود کے محرر کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام کے ساتھ سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کی اور ان سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا عوام سے بدسلوکی اور اختیارات سے تجاوز پر کنٹرول پہلی ترجیح ہے شہری پولیس کے مختلف اور مثبت رویئے کو محسوس کریں گےشہریوں کے جان و مال کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کے تحفظ کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے عوام کے ساتھ نرم رویئے اور اخلاقیات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔