لاہور (محمداظہر مشتاق) شالیمار زون میں مجسٹریٹ فاطمہ بتول کی ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی ہدایت کے مطابق گرانفروشوں کے خلاف علاقہ میں کاروائیاں اور بھاری جرمانے کے ساتھ ایف آئی آر کا بھی اندراج تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقہ کالج پارک ، مدینہ کالونی روڈ اور مادھولال حسین روڈ پر موجود مختلف دوکانداروں کو دس ہزار روپے کے جرمانے اور جے ایم سٹور کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی مجسٹریٹ فاطمہ بتول نے اشیا خوردنوش کے ریٹس کو چیک کیا ، کرونا ایس او پیز پر بھی سخت نوٹس لیا اور جرمانہ کیا انتہائی ایماندار فرض شناس مجسٹریٹ عوام کی خدمت کیلئے دن رات مصروف شہریوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا مہنگائی کے نام پر ہر دوکاندار ، جنرل سٹور ، کراکری سٹور کے ساتھ ساتھ سبزی و فروٹ فروش نے اپنے من مرضی کے ریٹ طے کر رکھے ہیں اور کروانا وائرس سے بچاو کیلئے حکومت پنجاب کی بنائی گئی ایس او پیز پر بھی کوئی دوکاندارعمل نہیں کرتا اور مزید شہریوں نے بتایا ہم نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے مجسٹریٹ آفس ، اے سی شالیمار ٹاون اور پاکستان پورٹل پر بھی شکایت کا اندراج کروایاں تھا جس پر مجسٹریٹ فاطمہ بتول نے سخت ایکشن لیتے شکایت کو سنتے ہی شالیمار کے رلاقہ کالج پارک ، مادھولال حسین روڈ کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران اکثر دوکاندارریٹ لسٹ سے زیادہ ریٹ وصول کرتے دیکھائے دئیے اور کسی بھی سٹور میں ڈی سی لاہور کا کاوئٹر موجود نا تھا جس پر مجسٹریٹ فاطمہ بتول نے سزا کے طور پر جرمانے جاری کرتے دوکانداروں کو ہدایت بھی کی فاطمہ بتول نے گفتگو کرتے کہہ میں عوام کی خدمت میں دن رات اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتی ہو میرا کام پرائس کنٹرول کے حوالے سے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا خوردنوش کی فراہمی عوام تک یقینی بنوانا ہے نہیں دیتے تو میں ایسے دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے زیادہ ریٹس وصول کرنے والوں پر سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتی ہوں۔