• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شادی کے خواہشمند لوگوں کے لیے اچھی خبر ،سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

Feb 28, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوئی ہے ۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزارپچاس روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار 200روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 92 ہزار 764 روپے ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26ڈالر کی کمی ہوئی تھی جس کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے تھے اور یہاں فی تولہ سونا 1050 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ نو ہزار 250 روپے کا ہوگیا تھاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 900 روپے کی کمی سے 93 ہزار 664 روپے ہوگئی تھی۔