پشاور(عمران خان خیبر پختون خواہ)ضلعی انتظامیہ پشاور نے جی ٹی روڈ اور گلبہار کے علاقوں میں دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی اور صفائی ناقص صورتحال پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد نے جی ٹی روڈ اور گلبہار کے علاقوں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور کم وزن روٹی پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک پھل فروش کو گندے پانی سے پھل دھونے پر گرفتار کیا گیا۔ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔