• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپین کے باد شاہ کی گستاخی کرنے والے گلو کار پابلوہیسل کی گرفتاری پر احتجاج کاسلسلہ جاری ،مظاہرین کا پولیس پر پتھراو

Mar 1, 2021

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)سپین کے بادشاہ کی کی شان میں گستاخی کرنے والے گلو کار پابلو ہیسل کی گرفتاری کے موقع پر شروع ہونے والے ہنگامے دو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔آج بارسلونا میں پرتشدد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا اور آتش گیر مادہ پھینک کر پولیس وین کو آگ لگادی۔بارسلونا لارمبلہ کے علاقے میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی۔ آج کاتالونیا کے گورنر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ پرتشدد مظاہروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی یہ کسی صورت آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتا۔