• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح ہے

Mar 1, 2021

ریاض ( راجہ عابد عزیز ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح ہے اور حمزہ شہباز شریف نے اپنی ثابت قدمی سے ثابت کیا ہے کہ وہ میاں محمد نواز شریف کے سچے سپاہی ہیں اور ایک دلیر نڈر باپ خادم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے فرزند ہیں اب پی ڈی ایم کی تحریک اور مظبوط ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن دمام کے سرپرست رانا محمد اشرف کی رہا ئشگاہ پر حمزہ شہباز کی ضمانت ملنے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر رانا محمد اشرف سرپرست مسلم لیگ ن سعودی عرب نے کہا حمزہ شہباز کی رہائی جمہوریت کی فتح ہے راہنماء مسلم لیگ ن دمام چوہدری قیصر گورسی نے کہا حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کا فخر ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے راہنماء شاکر رفیق اعوان۰راؤ فرخ صداقت ۰محمد وسیم ۰جمیل احمد مغل اور دیگر بھی شامل تھے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا