• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کے ساتھ ووٹ کا سودا کرنے والے ایم این ایز کے نام سامنے آگئے

Mar 2, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کے ساتھ ووٹ کی ڈیل کرنے والے ایم این ایز کا تعلق کراچی سے ہے۔

اظہر مشوانی نے ووٹوں کے لین دین اور انہیں ضائع کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کا بیٹا کم از کم چار ایم این ایز کو سینیٹ انتخابات کے لیے خرید رہا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں اظہر مشوانی نے کہا ’ بظاہر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں کراچی کے 2 ایم این ایز فہیم خان اور کیپٹن جمیل ہیں۔‘

خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی ایم این اے سے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کا سودا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتا رہے ہیں۔