• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو ، اسد عمر بھی کھل کر بول پڑے

Mar 2, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی آئین کو پامال کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپنے رد عمل میں اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بے توقیری ہو رہی ہے، علی حیدر گیلانی آئین کو پامال کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ طریقہ کار نیا نہیں ہے لیکن ان کو کچھ نہیں ملنا۔ دو دن سے بکرا منڈی لگی ہوئی ہے، یہ پاکستان کے خطاوار لوگ ہیں۔

خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی ایم این اے سے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کا سودا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بھی بتا رہے ہیں۔