• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اہم ترین نام سامنے آ گئے

Sep 20, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) شہباز گل کے استعفے کے بعد وزیراعلیٰ کے نئے ترجمان کا تقرر کرنا ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف کے بڑوں نے سر جوڑ لیے

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس سلسلے میں اہم نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ امیدواروں نے بنی گالہ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں اور جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان بسرا اور شوکت بسرا بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔عثمان بسرا کی اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جبکہ شوکت بسرا بھی جہانگیر ترین سے رابطوں میں ہیں۔فیاض الحسن چوہان کو بھی ترجمان بنایا جا سکتا ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کے تلخ تجربے کے بعد ترجمان کی تقرری کے معاملے پر گومگو کا شکار ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واپسی پر ہوگا۔