ریاض ( عابد شمعون چاند ) ندیم اختر چوہدری صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب نے السفارت خانہ پاکستان ریاض کی خصوصی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور کاوش سے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا۔ السفارہ پاکستان ریاض اور سعودی حکومتی ادارے ترحیل الاحساء کے تعاون سے ترحیل جیل میں بند معاشی بدحالی کا شکار مصیبت زدہ اسیر نوجوان عمر سلیم ( نارنگ منڈی نارووال ) جن کا نا صرف خروب تھا بلکہ انکے خلاف قرض کی ادائیگی کا فیصلہ قاضی سنا چکا تھا اب عمر سلیم جو ترحیل جیل میں تھا اور اس کا دوسرا بھائی قاسم سلیم جو خروب ہونے اور کیس کے فیصلے کے بعد کسی وقت بھی پابند سلاسل جات ہو سکتا تھااوراس خطیر رقم ایک لاکھ ریال سے زائد (تقریبا 45لاکھ روپیہ) ادا کیئے بغیر دونوں جیل سے رہا ہو کر پاکستان نہیں جا سکتے تھے تو ندیم اختر چوہدری صدر (پی او اے ایف انٹرنیشنل) سعودی عرب نے سفارت خانہ پاکستان ریاض نے عمر سلیم کی اپنی ضمانت پر عارضی رہائی کروا کر اس اہم اور مشکل کام پر کاروائی شروع کر دی اور سلیم مغل سے ملاقاتیں کر کہ گزارشات کیں تاکہ یہ اللہ کی رضا کیلئے آپکی
خطیر رقم جو ان بے سہارا مالی طور پر انتہائی پسماندہ بھائیوں کے لیے دینا ناممکن حد تک مشکل تھا۔بالآخر سلیم مغل نے ندیم اختر چوہدری جو کہ علاقے کی معزز اور خدا ترس انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت کا احترام کرتے ہوے فی سبیل اللہ تمام قرض تقریبا ایک لاکھ ریال معاف کر دیا۔اور ہر قسم کی باہمی رنجشیں بھی ختم کر دی۔ندیم اختر چوہدری نے السفارہ پاکستان ریاض سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوے سلیم مغل جنہوں نے خطیر رقم کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔اور پوری پاکستان کیمونٹی کی طرف سے سلیم مغل کے اس عمل کو سراہا۔ اور پاکستانی کیمونٹی نے ندیم اختر چوہدری کی کاوشوں سے سلیم مغل کے عظیم اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور عمر سلیم اور قاسم سلیم اور ان کے اہل عیال سلیم مغل اور ندیم اختر چوہدری اور السفارہ پاکستان ریاض سعودی عرب کے ہمیشہ مشکور ممنون رہیں گے۔
ندیم اختر چوہدری نے السفارت خانہ پاکستان ریاض کی خصوصی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور کاوش سے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا
